سول ایوی ایشن کا پائلٹوں کو لائسنس جاری کرنے کیلئے برطانوی طرز کا سسٹم لانے کا فیصلہ

606

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پائلٹس کے معائنے اور لائسنس اجراء کے لیے برطانیہ کی طرز پر نظام انسٹال کرنے کے لیے اپنی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کچھ روز میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے لیے گئے جدید لائسنسنگ سسٹم کی تنصیب کے لیے حتمی منظوری لینے کے لیے وفاقی کابینہ کو ایک سمری بھیجے گی۔

پائلٹس کے معائنے اور ٹیسٹ کے دیگر طریقہ کار کو کنڈکٹ کرنے کا برطانوی نظام پاکستانی پائلٹس کے لائسنسز کو دنیا بھر میں مستند بنائے گا۔ نیا نظام شفافیت کو برقرار رکھنے کے علاوہ پاکستان کو آئی سی اے او کے تحفظات دور کرنے میں مدد دے گا اس کے علاوہ سی اے اے کی طرف سے جاری کردہ پائلٹس کے لائسنس کے معیار کو بھی بلند کرے گا۔

سی اے اے کے مطابق پائلٹس کے معائنہ اور لائسنسنگ سسٹم کو نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے بائیومیٹرک سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔

یہاں یہ واضح رہے کہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کی ایک آڈٹ ٹیم اپنا پی سی اے اے کا یونیورسل سیفٹی اوورسائٹ آڈٹ کنڈکٹ کرنے کے لیے 5 جولائی 2021 کو پاکستان کا دورہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here