لاہور ہائیکورٹ: چکن کی آسمان کو چھوتی قیمتوں کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب

721

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو مرغی کے گوشت کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق ہدایات جاری کرنے کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

ہائی کورٹ کے بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد پنجاب حکومت اور دیگر متعلقہ حکام کو آئندہ سماعت کے موقع پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ صوبائی حکومت چکن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، عدالت سے درخواست کی گئی کہ متعلقہ حکام کو چکن کی قیمتیں کم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دیا جائے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ کراچی میں چکن کی قیمت 500 روپے فی کلو، لاہور میں 365 روپے فی کلو اور اسلام آباد میں 400 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

’حکومت پولٹری کی قیمتوں کا تعین کھلی منڈی میں طلب و رسد کی بنیاد پر کرنے دے‘

مہنگائی مزید بڑھ گئی، ایک ہفتے میں 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

 سندھ حکومت نے بھی کراچی میں چکن کی قیمتوں میں دانستہ اور اچانک سے اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ڈائریکٹر برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز جاوید حسن نے کمشنر کراچی کو ایک خط میں لکھا کہ خصوصی پرائس مجسٹریٹ مقرر کرنے کے باوجود چکن کی طے کردہ قیمت پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اس میں اضافہ ہوتا رہا۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنی حدود میں قیمتوں میں اضافہ روکنے کیلئے اقدامات کریں اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کریں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here