بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں، امریکا کا 10 کروڑ ڈالر کا طبی سامان بھیجنے کا اعلان

ایک ہزار آکسیجن سلنڈرز، ایک لاکھ این 95 ماسک، 9 لاکھ 60 ہزار ٹیسٹ کٹس انڈیا کو فراہم کی جائیں گی، ترجمان وائٹ ہائوس

575

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں بھارت کے لیے 100 ملین ڈالر کی طبی امداد کا اعلان کیا ہے پہلی پرواز میں 10 لاکھ کے قریب انسٹینٹ ٹیسٹ کی امدادی کھیپ بھارت بھجوائی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ابھرتے ہوئے امریکی اتحادی کی امداد کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے کچھ روز بعد ملٹری طیارے کی پہلی پرواز امدادی طبی سامان لے کر جمعرات کےروز نئی دہلی پہنچے گی۔

امریکی ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ نے کہا ہے کہ پہلی شپمنٹ میں صفِ اول کے ہیلتھ ورکرز کے لیے 15 منٹس میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والے 9 لاکھ 60 ہزار ٹیسٹ کٹس اور N95 ماسکس شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ آئندہ کچھ روز میں 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی مجموعی امداد پروازوں کے ذریعے بھجوائی جائے گی جس میں 1000 ری فِل ایبل آکسیجن سیلینڈرز اور 1700 کنسنٹریٹرز شامل ہیں جو ہوا سے مریضوں کے لیے آکسیجن پیدا کرسکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا کہ “جب وباء کے شروع میں ہمارے ہسپتال مریضوں سے بھرے پڑے تھے جس طرح بھارت نے امریکہ کو امداد بھیجی تھی، امریکہ بھی مشکل وقت میں بھارت کی مدد کے لیے پُرعزم ہے”۔

وائٹ ہاؤس نے مزید کہا کہ بھارت کو 2 کروڑ سے زائد ویکسین خوراکوں کی تیاری کے لیے سپلائز بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ امریکی حکم سے آسٹرازینیکا ویکسین کی تیاری سے سپلائز کو روکا گیا ہے جسے امریکہ میں استعمال کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اتوار کے روز بھارت کو کووی شیلڈ پیدا کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سامان مفت فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا جو آسٹرازینیکا کا کم لاگت ورژن ہے، اس تنقید کے بعد امریکہ بڑے پیمانے پر ویکسینیشن سے کامیاب ہونے کے باوجود اس کی فراہمی پر قابو پا چکا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ 60 ملین آسٹرازینیکا ویکسین کی خواراکیں دوسرے ممالک کو بھیجے گا جو پہلے سے تیار کی جا چکی ہیں لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ بھارت کو ویکسین کی کتنی خوراکیں دی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here