سٹیل ملز آکسیجن پلانٹ کا معائنہ مکمل، ماہرین جلد رپورٹ پیش کریں گے

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور آکسیجن کی ممکنہ قلت کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پاکستان آکسیجن پرائیویٹ لمیٹڈ اور انجنئیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ماہرین کو پلانٹ کے معائنے کا حکم دیا تھا تاکہ اسے کام میں لایا جا سکے

705

کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایات پر پاکستان سٹیل ملز (پی ایس ایم) میں آکسیجن پلانٹ کا معائنہ مکمل کر لیا گیا، انجنئیرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی)، پاکستان آکسیجن پرائیویٹ لمیٹڈ اور ماہرین کی ایک ٹیم پلانٹ کی بحالی پر جلد رپورٹ پیش کرے گی۔ 

پاکستان آرمی کے انجنئیرز کا دستہ بھی رپورٹ کی تیاری میں معاونت کرے گا۔ رپورٹ میں ایک روڈ میپ ترتیب دیا جائے گا کہ پلانٹ کی بحالی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مختلف چیلنجز پر کس طرح قابو پایا جا سکتا ہے۔

پلانٹ کی بحالی کے لیے سمندری پانی کے ساتھ ساتھ صنعتی پانی کی بِلا تعطل فراہمی کی ضرورت ہے۔ اسی طرح اس مقصد کے لیے بجلی اور بھاپ کی فراہمی کی بھی ضرورت ہو گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here