پی آئی اے کی تین مزید پروازیں ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر پاکستان پہنچ گئیں

یہ تاثر گمراہ کن کہ پاکستان محض تحفتاً دی گئی ویکسین پر انحصار کر رہا ہے، 30 لاکھ خوراکیں خرید چکے، مزید تین کروڑ ں کی خریداری کے معاہدے کر چکے ہیں: ڈاکٹر فیصل سلطان

301

اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی دو خصوصی پروازیں بیجنگ سے کورونا سے بچائو کی ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گئیں۔

قومی ائیر لائن کے ترجمان عبداللہ خان کی طرف سے جمعرات کو جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی پہلی پرواز صبح ساڑھے سات بجے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچی جبکہ دوسری پرواز دوپہر 12 بجے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، تیسری پرواز رات 12 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

خصوصی پروازیں حکومت پاکستان کی ہدایت پر چلائی جا رہی ہیں، تینوں پروازوں کے ذریعے ویکسین کی مجموعی طور پر 10 لاکھ خوراکیں پاکستان لائی جائیں گی۔

دورسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ یہ تاثر گمراہ کن ہے کہ پاکستان محض تحفتاً دی گئی ویکسین پر انحصار کر رہا ہے۔

ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان ویکسین کی 30 لاکھ خوراکیں خرید چکا ہے جبکہ مزید تین کروڑ خوراکو ں کی خریداری کے لیے تین کمپنیوں سے معاہدوں پر دستخط بھی کر چکا ہے۔ طلب اور رسد میں فرق کے باعث محض پاکستان نہیں، پوری دنیا میں ویکسی نیشن کا عمل سست ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here