وزارت تجارت کا کراچی ایئرپورٹ پر جدید سیکنر نصب کرنے کا فیصلہ

سیکنر کی تنصیب سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں تیزی آئے گی اور کم وقت میں سکیننگ کا عمل مکمل کیا سکے گا، مشیر تجارت رزاق دائود

534

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزارت تجارت نے برآمدات کے شعبہ کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر جدید سیکنر نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعرات کو ایک ٹویٹ میں رزاق دائود نے کہا کہ سیکنر کی تنصیب سے سبزیوں اور پھلوں کی برآمدات میں تیزی آئے گی اور کم وقت میں سکیننگ کا عمل مکمل کیا سکے گا۔

انہوں نے کہا سیکنر کی عمارت کے ساتھ ایئرپورٹ کے اندر سبزیوں اور پھلوں کو ذخیرہ کرنے اور موسمی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئیے مناسب شیڈ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: بندرگاہوں پر کارگو کلئیرنس کیلئے خودکار سکیننگ سسٹم متعارف

اس سے قبل رواں ماہ ہی پاکستان کسٹمز نے بندرگاہوں میں درآمدی صنعتی خام مال کی تیز تر کلئیرنس کے لئے وی بوک سسٹم میں سکیننگ کا خودکار نظام متعارف کرایا ہے۔

اس پروگرام کا ابتدائی طور پر آغاز 19 اپریل 2021ء سے کراچی بندرگاہ کے انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل، سائوتھ ایشیا پورٹ ٹرمینل اور پورٹ قاسم کے قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے کر دیا گیا ہے اور کارگو کلئیرنس کے وقت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نئے خودکار نظام میں بہترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور بین الاقوامی اصولوں کے تحت کارگو سکیننگ تیز تر طریقے سے کی جا سکے گی اور پرانے فزیکل معائنہ کا طریقہ، جس کی وجہ سے بہت وقت صرف ہوتا تھا، سے نجات ملے گی اور بندرگاہوں پر رش کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here