کورونا سے متعلق غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلوی رکن پارلیمنٹ کا فیس بک پیج مستقل بند

531

سڈنی: سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق بار بار غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ کیلی کا اکاﺅنٹ مستقل طور پر بند کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کریگ کیلی (craig kelly) کی اس سے قبل بھی فیس بک پوسٹس بلاک کی گئیں اور کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لیے ویکسین کی حفاظت، لاک ڈاﺅن اور وائرس کے علاج سے متعلق متنازع بیانات پر انہیں حکمران جماعت لبرل پارٹی چھوڑنے کے لیے بھی کہا گیا تھا۔

فیس بک نے سوموار کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم نے پالیسی کی بار بار خلاف ورزیوں پر آسٹریلوی پارلیمنٹ کے رکن کریگ کیلی کا فیس بک پیج مستقل طور پرہٹا دیا ہے۔

فیس بک کے ترجمان نے کہا کہ ہم منتخب عہدیداروں سمیت کسی بھی فرد کو کورونا وائرس سے متعلق  غلط معلومات پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے جو کورونا ویکسین یا جسمانی نقصان کا باعث بن سکے۔ تاہم کریگ کیلی نے فیس بک کے اس فیصلے کو سنسرشپ قرار دیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here