بٹ کوائن کی تنزلی جاری، مزید 1.5 فیصد گراوٹ سے 50 ہزار ڈالر پر آ گیا

726

بینگلورو: دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قدر ہفتہ کے روز 1.77 فیصد کمی سے 50 ہزار 269 ڈالر پر ریکارڈ کی گئی۔

اس سے قبل کے سیشن کے دوران یہ 51 ہزار ڈالر سے زائد پر ٹریڈ کی جا رہی تھی۔

بٹ کوئن دنیا کی سب سے بہترین کرپٹو کرنسی میں شمار ہوتی ہے، اس کی قدر 14 اپریل کو رواں سال کی بلند ترین سطح 64 ہزار 895 ڈالر تھی جس کے بعد چند روز میں بٹ کوائن کی قدر میں 22.5 فیصد گراوٹ ہوئی۔

ایتھیریم بلاک چین نیٹ ورک سے منسلک ایک کوائن ایتھر کی قدر بھی ہفتہ کے روز 4.91 فیصد کمی سے دو ہزار 253 ڈالر پر آ گئی جو گزشتہ سیشن سے 116.36 ڈالر کم تھی۔

دیگر اہم کرپٹو کرنسیز میں رُپل (ایکس آر پی) کی قدر ایک ہفتے میں 24.17 فیصد، کردانو کی قدر میں 12.34 فیصد اور ڈوجی کوائن کی قدر میں میں 7.14 فیصد گراوٹ آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here