بیجنگ: عالمی سطح پر چِپ بحران کے پیش نظر موبائل فون کمپنی ایپل نے میک بُک اور آئی پیڈز کی پیداوار کسی قدر ملتوی کر دی ہے۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ چِپ بحران کے باعث ایپ کو میک بُک کی پیداوار میں تاخیر کا سامنا ہے، مزید یہ کہ ڈسپلے کمپونینٹس کی قلت کی وجہ سے کچھ آئی پیڈ اسمبلنگ پلانٹس پر بھی پیداواری عمل معطل کرنا پڑا ہے۔
رپورٹ میں ذرائع کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ تاخیر کی وجہ سے ایپل نے دونوں ڈیوائسز کے لیے آلات کا آرڈر واپس لے لیا ہے جس کی سے پہلی اور دوسری ششماہی کے دوران عالمی سطح پر میک بک اور آئی پیڈز کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے:
چپ کی قلت، ہونڈائی موٹرز کا جنوبی کوریا پلانٹ میں پیداواری عمل روکنے کا عندیہ
پنجاب کی 9 یونیورسٹیوں میں نینو اور مائیکرو چپ ٹیکنالوجی کے منصوبے پر کام شروع
ایپ ڈویلپرز کیلئے غیرمنصفانہ شرائط کی شکایت پر برطانیہ میں ایپل کے خلاف تحقیقات شروع
ایپل سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے اس معاملے میں وضاحت کے لیے رابطہ کیا لیکن کمپنی نے رائٹرز کی درخواست پر جواب نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق آئی فون کا پیداواری عمل چِپ کے سپلائی بحران کی وجہ سے متاثر نہیں ہوا لیکن دیگر ڈیوائسز کے لیے کچھ آلات کی سپلائی ‘شدید قلیل’ ہے جس کے باعث کمپنی کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ایپل کے لیے آلات کے بحران سے سپلائی چین کا مسئلہ برقرار ہے لیکن ابھی تک صارفین کے لیے کسی بھی پروڈکٹ کی دستیابی متاثر نہیں ہوئی۔
ایپل کے بڑے سپلائر فوکس کان (Foxconn ) نے کلائنٹس کو خبردار کیا ہے کہ چِپ بحران سے سپلائی چین متاثر رہے گی، دنیا بھر کے صارفین اور کاروباروں کو سیمی کنڈکٹر مائیکروچپس میں غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے۔