پشاور: پشاور کسٹمز حکام نے گزشتہ ماہ میں 70 کروڑ روپے سے زائد کی نان ڈیوٹی پیڈ مصنوعات قبضے میں لے لیں۔
رپورٹس کے مطابق جیسا کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے باوجود سمگلنگ جاری ہے اس لیے پشاور کسٹمز اینٹی سمگلنگ ونگ نے پشاور اور طورخم سرحد پر 47 مختلف آپریشنز میں نان ڈیوٹی پیڈ مصنوعات کو قبضے میں لے لیا۔
محکمے کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ قبضے میں لی گئی مصنوعات میں ٹیکسٹائل، سونا، سگریٹ، غیرملکی کرنسی، موبائلز، خشک دودھ، سپئیر پارٹس اور آتش بازی کا سامان شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق طورخم کے ذریعے ضلع خیبر سے پشاور میں بِنا کسٹمز ادائیگی کے مصنوعات پاکستان میں سمگل کرنے میں کچھ دن لگتے ہیں اور پھر وہاں سے پاکستان بھر میں ان مصنوعات کی ترسیل کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
جسمانی اعضاء میں چار کروڑ کی منشیات چھپا کر سمگلنگ کی کوشش پر 2 غیرملکی گرفتار
کسٹمز انٹیلی جنس نے 4 ارب روپے مالیت کی منشیات ضبط کر لیں
پاک افغان سرحد پر تجارت سے متعلق ٹرانسپورٹ سے منسلک ایک افغان شہری ولی خان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ٹرانزٹ مصنوعات جو افغانستان میں داخل ہوتی ہیں واپس پاکستان میں سمگل کر دی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پر باڑ نے کسی تک سمگلنگ کم کی ہے لیکن اسے ختم کرنے کے قابل نہیں ہے کیونکہ سمگلرز تخلیقی ہوتے ہیں۔ ولی خان نے کہا کہ “خواتین اور بچے مصنوعات کی غیرقانونی نقل و حمل کے لیے بھرتی کیے جاتے ہیں ان مصنوعات میں ٹائر اور دیگر کار سپئیر پارٹس، سگریٹ اور چائے وغیرہ شامل ہیں”۔