بلاول نے سٹیٹ بینک آرڈیننس کو ملکی خودمختاری پر حملہ قرار دیدیا

499

کراچی: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نےحالیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان آرڈیننس کو ملک کے شہریوں کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام غیرقانونی اور پاکستان کی خودمختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ 

بلاول بھٹو نے ایک بیان میں کہا کہ پی پی پی بھی چاہتی ہے کہ مرکزی بینک ایک آزاد ادارہ ہو اور ایسے آزادانہ فیصلے کرے جو پاکستان اور پاکستان کے شہریوں کے مفاد میں ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “آرڈیننس مرکزی بینک کو آزاد نہیں بناتا، بلکہ یہ اسے پاکستانی قانون سے ماورا عدالتی اور پارلیمانی نگرانی سے آزاد بناتا ہے”۔

انہوں نے حکومت سے آرڈیننس جلد واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ چئیرمین پیپلز پارٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی افراطِ زر پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرول بحران پر معاونِ خصوصی کو قربانی کا بکرا بنایا جبکہ فیصلہ پوری کابینہ نے کیا تھا۔ “ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان تمام وزراء کو ہٹایا جائے جو فیصلہ سازی کا حصہ تھے”۔

بلاول  نے کہا کہ کچھ افراد کو پیٹرولیم بحران سے فائدہ ہوا یہ ایک ‘تاریخی سکینڈل’ ہے پی پی پی اس چوری کو قبول نہیں کرے گی۔

جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان نے ندیم بابر کو 90 دن کے لیے مستعفی ہونے کا حکم دیا تھا جس کے دوران وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) جون 2020ء میں پیدا ہونے والے پیٹرولیم بحران میں ‘مجرمانہ اقدامات’ کی فرانزک انویسٹی گیشن کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here