خرم آغا کو نیا سیکریٹری پٹرولیم تعینات کیے جانے کا امکان

585

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے خرم آغا کو نیا سیکرٹری پٹرولیم تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف سیکرٹری خرم آغا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اپنی پوسٹنگ کے لیے انتظار کر رہے تھے کیونکہ انہوں نے دو روز قبل ہی چیف سیکرٹری گلگت بلتستان عہدے کا چارج چھوڑا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم آفس نے جون 2020ء کے پیٹرول بحران کی تحقیقات کرنے والی چار رکنی وزراء کمیٹی کی سفارش پر موجودہ پیٹرولیم سیکرٹری میاں اسد حیاالدین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پٹرول بحران کی رپورٹ آنے پر وزیراعظم نے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر کو عہدے سے استعفیٰ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے وزارت پیٹرولیم کو تمام انتظامی فیصلے کر کے رپورٹ کرنے کا کہا تھا۔

جمعہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزراء اسد عمر اور شفقت محمود نے کہا تھا کہ ندیم بابر اور سیکرٹری پٹرولیم کو ہٹانے کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ وہ اس (بحران) میں ملوث ہیں، انہیں اس لیے ہٹایا گیا ہے کہ وہ کسی بھی طریقے سے انکوائری پر اثر انداز نہ ہوں اور انکوائری کو شفاف بنایا جا سکا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here