وبا کے باوجود پاکستان اور سعودی عرب کے تجارتی حجم میں 28 فیصد اضافہ

جولائی 2020ء سے لے کر فروری 2021ء تک سعودیہ کو پاکستانی برآمدات میں 2.88 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 36.90 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

132

اسلام آباد: کورونا وائرس کی وبا کے باوجود پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دوطرفہ تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 28.75 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جاری مالی سال میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں 2.88 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 36.90 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جولائی سے لے کر فروری 2021ء تک کی مدت میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 32 کروڑ 66 لاکھ 50 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلہ میں 2.88 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 31 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

فروری 2021ء میں سعودی عرب کو پاکستان نے پانچ کروڑ پانچ لاکھ 40 ہزار ڈالر کی  برآمدات کیں جبکہ فروری 2020ء میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم تین کروڑ 85 لاکھ 50 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران سعودی عرب سے درآمدات کا حجم ایک ارب 38 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ شرح گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے ابتدائی 8 ماہ کے مقابلہ میں 36.90 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے ایک ارب 8 ہزار ڈالر کی دآمدات کی گئی تھیں۔

فروری 2021ء کے دوران پاکستان نے سعودی عرب سے 18 کروڑ 63 لاکھ کی درآمدات کیں جبکہ فروری 2020ء کے دوران سعودیہ سے درآمدات کا حجم 11 کروڑ 41 لاکھ ڈالر ڈالر رہا تھا۔

مالی سال 2020ء کے دوران سعودی عرب کو مجموعی طور پر پاکستانی برآمدات کا حجم 45 کروڑ 38 لاکھ 60 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ مالی سال 2020ء میں سعودیہ سے درآمدات کا حجم ایک ارب 28 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here