روس کا الیکٹرک طیارے متعارف کرانے کا اعلان

579

ماسکو: روس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2030ء تک بجلی سے چلنے والے تجارتی طیارے متعارف کرائے گا۔

تاس نیوز نے روسی وزیر برائے صنعت ڈینس مانٹروف کے حوالے سے بتایا کہ بجلی سے چلنے والے کمرشل طیارے 2030ء تک متعارف کرائے جا سکتے ہیں تاہم ان کے بڑے پیمانے پر استعمال کا انحصار مارکیٹ ڈیمانڈ اور مارکیٹنگ پر ہے۔

روسی وزیر صنعت نے کہا کہ الیکٹرک طیاروں کی ترقی کا انحصار کچھ عوامل پر ہے جیسا کہ کمرشل آپریشنز، طیارے کا ڈھانچہ، پیداواری قیمت اور طیارے کی قسم وغیرہ ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ہم کچھ پہلوئوں میں ترقی کے حوالے سے اپنے غیرملکی دوستوں سے آگے ہیں، توقع ہے کہ بجلی سے چلنے والا طیارہ 2030ء تک کمرشل مقاصد کے لیے استعمال ہونا شروع ہو جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here