اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر 2.11 فیصد کے حساب سے 27 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 19 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب 43 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
اس میں سے سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 13 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 13 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔