حکومت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ

588

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے ریکارڈز کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے سے متعلق باوثوق ذرائع نے بتایا کہ ڈریپ نے اپنے 40 لاکھ سے زائد ریکارڈز کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے یونائیٹڈ سٹیٹس ایجنسی برائے انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ (یو ایس ایڈ) سے معاونت مانگی ہے جو ڈریپ کو نیا ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم بنانے میں مدد دے گی۔

یو ایس ایڈ کے گلوبل ہیلتھ سپلائی چین پروگرام کی طرف سے تیار کیا گیا سسٹم آرکائیوز کو ڈیجیٹلائز کرے گا اور بار کوڈ پیپر فائلز تیار کرے گا جو ڈریپ کی فائلز کے حساب کتاب کو ٹریک کرنے کے کام آئے گا۔

اس کے علاوہ یو ایس ایڈ ڈریپ سٹاف کو ریکارڈ مینجمنٹ کی تربیت بھی فراہم کرے گی۔ یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر مائیکل نیہرباس نے بتایا کہ یہ سسٹم جدید تقاضوں کو پورا کرے گا اور ڈیٹا آرکائیوز کے ساتھ ہم آہنگ ہو گا جو ڈیٹا تک براہ راست رسائی میں مدد دے گا۔

مزید برآں یہ سسٹم انفارمیشن اور ریکارڈ مینجمنٹ کی شفافیت کو یقینی بنائے گا جس سے پاکستان میں معیاری ادویات کی فراہمی اور دیگر طبی مصنوعات تک رسائی کو آسان بنانے میں مدد ملے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here