لاہور: پنجاب پروونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے اپنے 29ویں اجلاس میں مالی سال 2021 کے لیے 34 ارب 46 کروڑ روپے لاگت کی چار ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔
ایک بیان میں کہا گیا کہ چئیرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبداللہ خان سنبل نے پی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کی صدارت کی۔
منظورکردہ ترقیاتی سکیموں میں 28.69 ارب روپے لاگت کی ‘نیشنل پروگرام برائے امپروومنٹ آف واٹرکورسز اِن پاکستان فیز2 (سمارٹ، ڈی ایل آئی-11)، 2.63 ارب روپے لاگت کی ‘پرائم منسٹر ہیلتھ انیشی ایٹو (نظرثانی شدہ)، 2.804 ارب روپے لاگت سے مہوتا ڈیم (نظرثانی شدہ) کی تعمیر اور 33 کروڑ روپے لاگت سے پی اینڈ ڈی بورڈ میں پنجاب گرین ڈویلپمنٹ پروگرام (پی جی ڈی پی) کے تحت سٹرینتھنگ آف پروگرام کوآرڈینیشن یونٹ (پی سی یو) کی تعمیر شامل ہیں۔