1100 میگاواٹ کا K-2 نیوکلیئر پاور پلانٹ قومی گرڈ سے منسلک

922

لاہور: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے طویل انتظار کے بعد 1100میگاواٹ کے کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ کے یونٹ 2 (K-2) کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا۔ 

پی اے ای سی نے اس پیشرفت کو ‘یوم پاکستان’ کے موقع پر قوم کے لیے تخفہ قرار دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کو نہایت دشواری سے فروری کے آخر میں مکمل کیا گیا اور حتمی طور پر نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے سے پہلے اسے حفاظتی آزمائش اور خاص طریقوں کے ذریعے گزارا گیا۔

پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی سے کلیئرنس لینے کے بعد یکم دسمبر 2020 کو پلانٹ میں نیوکلیئر فیول کی لوڈنگ کا آغاز کیا گیا۔

اس اہم کامیابی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ پاور پلانٹ سے 105میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

پی اے ای سی نے کہا کہ K-2 کراچی کے قریب زیرِتعمیر دوایک جیسے نیوکلئیرپاور پلانٹس میں سے ایک ہے اور رواں سال مئی کے آخر میں اس کے کمرشل آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here