فروری 2021ء کے دوران ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 3 فیصد کمی

723

لاہور: مالی سال 2021 میں فروری کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات سالانہ اعتبار سے 3.1 فیصد اور ماہانہ لحاظ سے 6.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور برآمدات کا حجم ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا۔  

پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات میں کمی وجہ سے مجموعی طور پر اس شعبے کی برآمدات میں کمی آئی تاہم بنیادی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

جاری سال کے ابتدائی آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹیکسٹائل اور کلاتھنگ ایکسپورٹس کی شرح نمو میں اضافہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی وجہ سے ہوا۔

جاری سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 9 ارب 99 کروڑ ڈالر ریکارد گئیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 9 ارب 37 کروڑ ڈالر تھیں یوں آٹھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات میں 6.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروری 2021ء میں کاٹن یارن، کاٹن کلاتھ، نان کاٹن یارن اور خام کاٹن کے بنیادی ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ماہانہ لحاظ سے 13 فیصد اضافہ ہوا۔ تاہم ویلیو ایڈڈ سیکٹر اور دیگر ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بالترتیب 11 فیصد اور 10 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی سیلز کے حجم میں 11.6 فیصد کمی کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے:

گل احمد ٹیکسٹائل کو چھ ماہ میں پونے دو ارب روپے بعد از ٹیکس آمدن 

ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز کا بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی اجازت دینے کا مطالبہ

پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر پائوں پر کھڑا ہونے لگا، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ

ٹاپ لائن کے مطابق فروری 2021ء کے دِنوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے ڈالر کے لحاظ سے برآمدات میں 6.7 فیصد کمی اور روپے کے اعتبار سے 7.3 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

بروکریج فرم نے مزید کہا کہ فروری میں گزشتہ چھ سالوں سے سوائے فروری 2020ء کے ٹیکسٹائل برآمدات میں ایک سے 10 فیصد کے قریب کمی دیکھی گئی۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں نان ویلیو ایڈڈ سیکٹرز میں آرٹ اور سلک آرٹیکلز کی برامدات میں 8.09 فیصد کمی آئی، تولیوں کے علاوہ بیڈ وئیر کی برآمدات میں 2.75 فیصد اور دیگر ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں 0.36 فیصد کمی ہوئی۔

فروری 2021ء میں جنوری میں ہونے والی برآمدات کے مقابلے میں مجموعی طور پر 3.20 کی کمی سے برآمدات 2.068 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال 2020ء کے دوران ان برآمدات کا حجم 2.136 ارب ڈالر سے زائد ریکارڈ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کاٹن یارن کی درآمد کے مسئلے پر بات چیت جاری ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے گیس اور بجلی پر سبسڈی کا فیصلہ ہونے کے بعد ٹیکسٹائل پالیسی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here