سیرین ائیر کا بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

1083

اسلام آباد: پاکستان کی نجی فضائی کمپنی سیرین ائیر نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سیرین ایئر لائن کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق منگل 16 مارچ سے شارجہ کیلئے پروازیں شروع کی جا رہی ہے اور ابتداء میں ہفتے میں تین پروازیں شارجہ کیلئے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں مئی سے ہر ہفتے میں لاہور سے دبئی کیلئے تین پروازیں چلائی جائیں گی۔

سال 2020ء میں لاک ڈاﺅن کے دوران بھی سیرین ائیر نے خصوصی پروازیں چلائی تھیں اور  بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو خصوصی پروازوں کے ذریعے واپس لایا گیا تھا۔ اس دوران خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا کا حفاظتی سامان بھی وطن لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

پاکستان میں تین نئی ائیرلائنز جلد اڑان بھرنے کو تیار

’مصر کی قومی ائیرلائن جلد پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی‘

ائیربس نے ہائیبرڈ الیکٹرک ائیرکرافٹ ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا

سرین ائیر کے چیف ایگزیکٹو افسر نے کہا ہے کہ یہ ایک اہم دن ہے، بین الاقوامی آپریشن کا آغاز نہ صرف ہمارے عزم کا عکاس ہے بلکہ مزید بین الاقوامی منزلوں کی طرف ایک امید افزا قدم بھی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں تین نئی فضائی کمپنیوں کا اضافہ ہونے جا رہا ہے جس سے مقامی مارکیٹ خاص طور پر سیاحت اور سفر سے وابستہ کاروباروں کو فروغ ملے گا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تینوں ائیرلائنز کو مقامی پروازیں شروع کرنے کے لیے اجازت نامے دینے کا عمل جاری ہے، دو فضائی کمپنیاں مطلوبہ انتظامی معاملات مکمل کر چکی ہیں جبکہ تیسری نگرانی کے عمل سے گزر رہی ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کیو ائیرلائنز، فلائی جناح اور جیٹ گرین ائیرلائنز نے گزشتہ ہفتے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے حصول کے لیے درخواستیں دے دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here