ڈیجیٹل پیمنٹ نیٹ ورک کی تشکیل کیلئے بھارتی ریلائنس گروپ کی گوگل اور فیس بک کیساتھ شراکت داری

586

نئی دہلی: بھارت کا ریلائنس انڈسٹریز گروپ نیشنل ڈیجیٹل پیمنٹ نیٹ ورک تشکیل دینے جا رہا ہے اور اس کیلئے گروپ نے فیس بک، گوگل اور انفی بیم کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

گزشتہ سال بھارت کے مرکزی بینک نے کمپنیوں کو پیمنٹس نیٹ ورک کی تشکیل کیلئے نئے ادارے بنانے کی دعوت دی تھی تاکہ نیشنل پیمنٹ کونسل آف انڈیا (این پی سی آئی) کے پیمنٹ سسٹم می پائے جانے والے خلاء کی جگہ لی جا سکے۔

نیشنل پیمنٹ کونسل آف انڈیا ایک غیرمنافع بخش کمپنی ہے جو 2008ء میں قائم کی گئی، کمپنی نے مارچ 2019ء میں بتایا تھا کہ سٹیٹ بینک آف انڈیا، سٹی بینک اور ایچ ایس بی سی جیسے بینک اس کے شئیرہولڈر ہیں، اس کے ذریعے روازانہ اربوں ڈالرز کا لین دین ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

فیس بک کا نیوز انڈسٹری میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

سٹیٹ بینک: سٹارٹ اپس، فن ٹیک اور برآمدات کے فروغ کیلئے فارن ایکسچینج ریگولیشنز میں ترمیم

اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق تین ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریلائنس اور انفی بیم (Infibeam) مشترکہ طور پر ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کو اپنی تجاویز بھیجنے والے ہیں تاکہ ایک الگ پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا جا سکے۔

انفی بیم نے اکنامک ٹائمز کی رپورٹ پر کسی بھی طرح کا تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اس عمل کو صیغہ راز میں رکھنے کی پابند ہے، لیکن  ریلائنس، گوگل اور فیس بک کی جانب سے اس پیشرفت پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے مکمل احتراز برتا گیا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق 2023ء تک بھارت میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم 135.2 ارب روپے تک بڑھ سکتا ہے، یہ جنوبی ایشیا میں ڈیجیٹل پیمنٹ کا سب سے بڑا حجم ہو گا۔

فیس بک اور گوگل اس سے قبل ہی کئی شعبوں میں ریلائنس کے ساتھ شراکت داری کر رہی ہیں اور دونوں بین الاقوامی کمپنیاں ریلائس کی ہی ذیلی ٹیک کمپنی جیو (Jio) میں حصص کی مالک بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here