فیس بک کا نیوز انڈسٹری میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

596

کینبرا: فیس بک انکارپوریشن نے آئندہ تین سالوں میں نیوز انڈسٹری میں کم ازکم 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا نیوز انڈسٹری کو سرمایہ کاری کرنے کا عزم گزشتہ سال گوگل کی جانب سے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے، کیونکہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے بزنس ماڈل کے ساتھ ساتھ اپنے پلیٹ فارم پر غلط معلومات کے پھیلاؤ پر بھی چھان بین کا سامنا ہے۔

فیس بک نے منگل کے روز آسٹریلوی خبری صفحات کو بحال کیا، آسٹریلوی حکومت کی جانب سے مجوزہ قانون پر رعایت ملنے کے بعد آسٹریلوی نیوز پیجز پر ایک ہفتہ کے بعد بلیک آؤٹ کا خاتمہ کیا گیا، مجوزہ قانون میں ٹیک کمپنیوں کو روایتی میڈیا کمپنیوں کو ان کے مواد کے عوض انہیں ادائیگی کے پابند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

میڈیا کمپنیوں کو ادائیگی سے انکار، فیس بک نے آسٹریلیا میں نیوز شئیرنگ پر پابندی لگا دی

مائیکروسافٹ کی میڈیا اداروں کو ادائیگیوں کی حمایت، گوگل اور فیس بک کی مخالفت

مختصر بلیک سے آؤٹ عالمی نیوز انڈسٹری کے لیے ایک دھچکا ہے، جس نے پہلے ہی ٹیک کمپنیوں کی جانب سے انکے بزنس ماڈل کو ختم ہوتا دیکھا ہے۔

فیس بک نے ایک تفصیلی بلاگ میں اپنے ورژن میں کہا کہ خبر پر پابندی کمپنی اور نیوز پبلیشرز کے تعلقات کے درمیان ‘بنیادی نادانستگی’ سے متعلق ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ جب کمپنی کی جانب سے تمام خبری مواد پر پابندی لگائی گئی تو کچھ غیرخبری مواد بھی لاپرواہی سے بلاک ہوا۔

فیس بک نے کہا کہ 2018 سے کمپنی نیوز انڈسٹری میں پہلے ہی 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here