زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 14.9 ملین ڈالر کمی

200

اسلام آباد: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) زرمبادلہ کے ملکی ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 14.9 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 12 فروری 2021ء کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا مجموعی حجم 20 ارب پانچ کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

12 فروری 2021ء کو اختتام پذیر ہفتہ تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12 ارب 88 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم سات ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

پیوستہ ہفتہ کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر کا حجم 20 ارب سات کروڑ 30 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 94 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس سات ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موجود تھے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here