امریکی کارساز کمپنی فورڈ نے برقی گاڑیوں کی تیاری کا فیصلہ کر لیا، کمپنی برقی اور خودکار گاڑیوں میں 29 ارب ڈالر مزید سرمایہ کاری کرے گی۔
امریکی کارساز کمپنی نے اس سے قبل اپنی برقی گاڑیاں تیار کرنے کے لیے 11.5 ارب ڈالر خرچ کرنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ تاہم، اب کمپنی نے یہ سرمایہ کاری مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور برقی گاڑیوں کی تیاری میں اپنی ٹائم لائن 2025 تک لے جانے کا منصوبہ کیا ہے۔
کمپنی خودکار گاڑیوں پر سات ارب ڈالر اور برقی گاڑیوں پر 22 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ ان 22 ارب ڈالر میں وہ سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری بھی شامل ہے جو کمپنی 2016 سے اس مقصد کے لیے خرچ کرتی آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
برقی کار ساز امریکی کمپنی ٹیسلا بھارت میں قدم جمانے کو تیار
آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیلئے کار ساز فورڈ گوگل سے مدد لے گی
فورڈ نے کہا ہے کہ کمپنی نے زیادہ تر بیٹری الیکٹریکل گاڑیاں تیار کرنے کا منصوبہ کیا ہے لیکن کمپنی کے پاس ہائیبرڈ اور پلگ ان ہائیبرڈ ماڈل بھی ہیں، یہ ماڈلز روایتی طور پر اندر سے فیول سے چلنے والے ہیں۔
امریکی کارساز کمپنی نے گزشتہ برس آل الیکٹرک ٹرانزٹ وین متعارف کرائی تھی اور رواں برس کے آخر تک اپنے بہترین F-150 پک اپ ٹرک کا الیکٹرک ورژن بھی مارکیٹ میں پیش کرے گی۔
فورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جم فارلے نے کمپنی کی سرمایہ کاری میں اضافے کو امریکہ میں بطور سب سے پرانی کارساز کمپنی کے مستقبل میں بھی موبیلیٹی اور ٹرانسپورٹیشن میں مارکیٹ لیڈر رہنے کو ‘مزید جارحانہ’ منصوبہ قرار دیا ہے۔
سی ای او فارلے نے فورڈ کے حالیہ اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی 2023 کے شروع میں ‘لاکھوں’ گاڑیوں میں ٹیک جائنٹ کے اینڈرائیڈ سافٹ وئیر کو گوگل کے ساتھ انٹیگریٹ کرنے لیے کام کرے گی کیونکہ اس قسم کے معاہدے کی شمولیت کی نمائندگی فورڈ کے ڈیجیٹل مستقبل میں زیادہ اہم ہے۔
سرمایہ کاری میں اضافے کا مطلب ان سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہے جو فورڈ کے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت کے بارے میں تذبذب کا شکار ہیں، ٹیسلا کچھ سالوں سے برقی گاڑیوں کے کاروبار میں کامیاب رہی ہے۔