جنوری سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 23.6 فیصد اضافہ

146
Conveyors in a stone quarry

لاہور: پاکستان میں جنوری 2021ء میں سیمنٹ کی فروخت میں 23.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جنوری 2020ء کے 4.07 ملین ٹن کے مقابلے میں جنوری 2021ء میں 4.73 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا گیا۔

آل پاکستان سیمنٹ فینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2021ء میں سیمنٹ کی برآمدات میں 14.09 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جو 694934 ٹن سے کم ہو کر 808874 ٹن تک آ گئی۔

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران ملک کے شمالی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ کو 3.31 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جنوری 2020ء کے دوران 2.68 ملین ٹن کے مقابلے میں جنوری 2021 مین سیمنٹ کی فروخت میں 23.48 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوبی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 724281 ٹن سیمنٹ فروخت کیا یوں جنوری 2020 کے 581316 ٹن سیمنٹ کی فروخت کے مقابلے میں گزشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 24.59 فیصد اضافہ ہوا۔

جنوری 2021ء میں شمالی ریجن سے سیمنٹ کی برآمدات میں 25.36 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری 2020ء کے 186185 ٹن حجم کے مقابلے میں 233404 ٹن برآمدات کا حجم رہا جبکہ جنوبی ریجن کی برآمدات میں 25.88 فیصد کمی آئی جو جنوری 2020 کی 622689 ٹن برآمدات سے کم ہو کر 461530 ٹن پر آگئیں۔

یہ بھی پڑھیۓ:

تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی، سیمنٹ کی فروخت میں 16.61 فیصد اضافہ

پاک افغان تجارت میں رکاوٹیں، سیمنٹ کی برآمدات متاثر، 8.6 فیصد کمی

مالیاتی سال 2021 کے پہلے سات ماہ (جولائی تا جنوری) کے دوران مجموعی طور پر سیمنٹ کی فروخت (مقامی اور برآمدات) 33.36 ملین ٹن رہیں جو گزشتہ برس کے مذکورہ عرصے کے مقابلے میں 15.77 فیصد زیادہ ہے۔

مالیاتی سال 2021ء کے جولائی تا جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 16.98 فیصد اضافے سے 27.65 ملین ٹن رہیں جبکہ گزشتہ برس کے پہلے سات ماہ کے دوران 23.63 ملین ٹن کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھیں۔ گزشتہ مالیاتی سال کے پہلے سات ماہ کی برآمدات 5.186 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ رواں برس کے پہلے سات ماہ کے دوران یہ برآمدات 10.23 فیصد اضافے سے 5.71 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران شمالی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں نے مقامی مارکیٹ میں 23.54 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گزشتہ برس کے پہلے سات ماہ کی 20.09 ملین ٹن برآمدات سے 17.18 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم شمالی ریجن کی برآمدات 10.09 فیصد کمی سے 1.44 ملین ٹن تک آگئیں جبکہ گزشتہ برس یہ برآمدات 1.61 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں۔

دوسری جانب، جنوبی ریجن کی سیمنٹ فیکٹریوں نے جاری مالی سال کے پہلے سات ماہ کے دوران 4.11 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کیا جو گزشتہ برس کی 3.54 ملین ٹن فروخت سے 15.86 فیصد زیادہ ہے۔ جنوبی ریجن کی برآمدات میں 19.35 فیصد اضافہ رہا جو 3.57 ملین ٹن سے بڑھ کر 4.27 ملین ٹن تک جا پہنچیں۔

ادھر ترجمان اے پی سی ایم اے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے لیکن انڈسٹری کے لیے اس کی بنیادی اِن پُـٹ میں اضافہ کرنا ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی مارکیٹ میں کوئلے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے سیمنٹ سیکٹر کو پیداواری لاگت میں اضافے کا سامنا ہے۔

مزید برآں انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں پانچویں بار اضافے کے نتیجے میں ان کی ترسیلی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ اسی لیے گزشتہ تین ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے کیونکہ سیمنٹ مینوفیکچررز فیول کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے مسابقت کھو رہے ہیں، فیول اور توانائی سیمنٹ انڈسٹری کے دو بنیادی اِن پُٹس ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here