پاکستانی فارما کمپنی اے جی پی کو روسی کورونا ویکسین درآمد کرنے کی اجازت

473

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے پاکستانی فارماسیوٹیکل کمپنی اے جی پی لمیٹڈ کو ملک میں روسی کورونا وائرس ویکسین Sputnik V کو درآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

اے جی پی لمیٹڈ نے پاکستان سٹاک ایکسیچنج کو ایک نوٹی فکیشن میں بتایا کہ ڈریپ نے کمپنی کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے لیے ایمرجنسی یوز آتھرائزیشن (ای یو اے) کی اجازت دے دی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ “حکومت کی جانب سے شہریوں کو ویکسین لگانے کے مقصد کی حمایت میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کے لیے کمپنی ہنگامی بنیادوں پر ویکسین کی وافر سپلائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہے”۔

یہ بھی پڑھیۓ:

پاکستان کو چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ موصول

’صوبوں میں ویکسین مساوی اور منصفانہ تقسیم ہو گی‘

مذکورہ ویکسین روس کی گمالیا نیشنل سینٹر آف ایپی ڈیمیولوجی اینڈ مائیکروبائیولوجی کی جانب سے تیار کی گئی ہے، یہ ریسرچ سینٹر دنیا کے بڑے تحقیقاتی اداروں میں سے ایک ہے۔ ویکسین کو روس، ہنگری، ارجنٹینا اور متحدہ عرب امارات سمیت 15 ممالک میں استعمال کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ کئی دیگر ممالک میں ویکسین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

عبوری کلینیکل سٹڈی رپورٹ کے مطابق Sputnik V کو کارگر ثابت کرنے کے لیے تیسرے تجرباتی مرحلے میں 21862 رضاکاروں کو لگایا گیا، مذکورہ رپورٹ میں ویکسین کے نتائج 91.6 فیصد مثبت ثابت ہوئے جبکہ کورونا وائرس کے خلاف شدید متاثرہ افراد کو لگانے کے بعد ویکسین کا نتیجہ 100 فیصد درست ثابت ہوا۔

تحقیق میں ویکسین کے سیفٹی پروفائل اور خاص کر ویکسین لگانے کے بعد الرجی جیسے مسائل کے خلاف بھی اس کے اثرات کارگر ثابت ہوئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here