سال 2020ء: فوجی فرٹیلائزرز کمپنی کو 20 ارب سے زائد منافع

1178

لاہور: فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے 31 دسمبر 2020 تک ختم ہونے والے سال کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، کمپنی کو 20.82 ارب روپے کا منافع ہوا۔

کمپنی کی فی شئیر آمدن 16.36 روپے رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کے منافع میں اضافے کی وجہ انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈرز کی ضروریات کے تحت عارضی طور پر گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی دوبارہ سے پیمائش اور قرض کو ختم کرنا ہے، جو ایپکس کورٹ کی جانب سے جی آئی ڈی سی قرض کی مد میں آئندہ چار سالوں میں ادائیگی کو ریورس کرے گی۔

یہ بھی پڑھیۓ:

رواں سال پاکستان میں یوریا کھاد کی مجموعی کھپت کتنی رہے گی؟

فاطمہ فرٹیلائزر کے مالیاتی نتائج جاری، بعد از ٹیکس 9.56 ارب روپے منافع

کمپنی نے مذکورہ سہ ماہی کے لیے 3.4 روپے فی شئیر منافع کے ڈیویڈنڈ کا اعلان کیا جبکہ مجموعی طور پر 2020 کے دوران 11.20 روپے کی فی شئیرآمدن کے ڈیویڈنڈ ادا کیے گئے۔

کمپنی کی یوریا کھاد کی پیداوار 2487000 ٹن رہی جبکہ مذکورہ سال کے لیے یوریا کھاد کی فروخت سے ہونے والی آمدن کی مالیت 97.66 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس کی غیریقینی صورتحال کے باوجود کمپنی اپنا کاروبار بلا تعطل چلانے میں کامیاب رہی جبکہ کمپنی نے اپنے ملازمین کے لیے ہیلتھ سیفٹی سٹینڈرڈز اپنانے کو بھی یقینی بنایا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here