کورونا سے بچائو کیلئے چارج ہونے والے این 95 ماسک مارکیٹ میں آ گئے

668

سائنسدانوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے چارج ہونے والا این 95 ماسک تیار کر لیا۔

این 95 ماسکس بارکلے لیب اور یو سی بارکلے سے تعلق رکھنے والے دوائنسدانوں جیف اربن اور پیٹر ہوزمین نے تیار کیے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسکس کو درست طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو اس کے سامنے والے حصے میں خلاء کی وجہ سے کورونا وائرس کو ناک اور منہ کے ذریعے نظام تنفس میں داخل ہونے کا موقع مل جاتا ہے۔

سائنسدان جیف اربن کے مطابق “ہم نے پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ (پی پی ای) کی سپلائی چین کی قلت کو محسوس کیا اور جو این 95 ماسکس دستیاب تھے ان کے فنکنشنز پر غور کیا تو ہمیں محسوس ہوا کہ اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔”

اربن اور ہوزمین نے کہا کہ ان دونوں کی مشترکہ تحقیق کا مقصد یہ تھا کہ وہ ایسا ماسک تیار کریں جو پہلے سے موجودہ این 95 ماسک کے مقابلے میں مؤثر طریقے سے وائرس، بیکٹیریا اور گردوغبار کو دیرپا طور پر فلٹر کرنے کے قابل ہو اور اس سیلیکون این 95 ماسک کو ری چارج کرکے دوبارہ سے استعمال کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ اس ماسک میں موجود سسٹم الیکٹروسٹیٹک چارج کو برداشت کرتا اور وائرس کو نیوٹرلائز کرنے میں مدد کرتا ہے، اسکے فلٹر کو ری چارج کیا جا سکتا ہے اور اسی لیے ماسک کو دوبارہ سے استعمال بھی کیا جا سکتا ہے، ہمارا متبادل مقصد ماسک کو فلٹر والی کاٹریج بیٹری بنانا ہے جسے صارفین موبائل کی طرح پلگ ان اور ری چارج کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here