خلا میں سبزی اگانے کا تجربہ کامیاب

774

واشنگٹن: زمین پر تو آپ نے کسانوں کو سبزیاں اگاتے دیکھا ہو گا لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ خلاء باز خلاء میں سبزیاں اگانے کا کارنامہ بھی سر انجام دے سکتے ہیں؟

یہ خیال اب حقیقت کا روپ دھار چکا اور خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا کے سائنسدانوں نے مریخ اور چاند پر سبزی اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن میں ایڈوانس پلانٹ ہیبی ٹیٹ (اے پی ایچ) میں مولیاں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے، ناسا نے مولیاں اگانے کے دورانیے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، آج کل یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، خلابازوں کو یہ مولیاں اے پی ایچ کے اندر اگانے میں 27 روز لگے۔

خلاء میں مائیکرو گریویٹی میں کاشت کی گئی یہ مولیاں تازہ ترین پیداوار کی ایک قسم معلوم ہوتی ہیں جو سبز سبزیوں سے کچھ مختلف ہیں، ان کی کاشت کے لیے پلانٹ ہیبی ٹیٹ-ٹو (PH-02) کا انتخاب کیا گیا ہے جسے ناسا کی خلاء باز اور فلائٹ انجنئیر کیٹ روبنز نے کاشت کیا ہے۔

 

اپنے مشن کی تکمیل کے لیے خلابازوں کو چند سال خلاء میں رکنا پڑتا ہے جس کے لیے انہیں خوراک کی اشد ضرورت ہوتی ہے اسی ضرورت کو دیکھتے ہوئے سائنسدانوں اور خلابازوں نے مائیکرو گریویٹی میں سبزیاں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

کیا چاند پر پانی موجود ہے؟ ناسا کی نئی تحقیق

70ء کی دہائی میں خلا میں بھیجے گئے ناسا کے دو جہاز اس وقت زمین سے کتنے ارب کلومیٹر دور ہیں؟

مذکورہ تجربے کے دوران ناسا کے سائنسدانوں نے خلاء میں معیاری پودے اگانے کے لیے حفاظت اور فیڈنگ کا آئڈیل توازن رکھنے کے لیے سٹڈی کی۔ مولیاں اگانے کے لیے معمولی مقدار کے منرلز کو استعمال کیا گیا جس کی خلاء بازوں کو تھوڑی ہی دیکھ بھال کی ضرورت تھی۔

اے پی ایچ کے چیمبر میں سرخ، نیلے، سبز اور سفید ایل ای ڈی لائٹس کا وسیع سپیکٹرم بنایا گیا جسے مولیوں کی افزائش کے لیے متحرک رکھا گیا جبکہ ضرورت کے مطابق ایک کنٹرول سسٹم کے تحت مذکورہ سبزی کو پانی بھی دیا گیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here