یورپی یونین کی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ ایک لاکھ خاندانوں کیلئے امداد جاری

674

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے سندھ میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی راشن اور دیگر ضروریات پوری کرنے کے لیے 15 ہزار روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے ڈبلیو ایف پی کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز کی صورت میں امداد کی تقسیم کا یہ دوسرا مرحلہ ہے جس کا مقصد ایک لاکھ 17 ہزار خاندانوں کی مالی امداد کرنا ہے۔

یہ امداد اقوامِ متحدہ جیسے فنڈز تقسیم کرنے کے ادارے کی طرف سے دی جارہی ہے، عالمی ادارے نے ڈبلیو ایف پی کو ستمبر کے شروع میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے 71 ہزار افراد کو خوراک دینے کی اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

بارشوں کے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے وفاق چار ارب ادا کرے، سندھ حکومت کا مطالبہ

کراچی میں بارشیں، ریسٹورنٹ انڈسٹری مشکلات کا شکار، نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی پانچ لاکھ یورو کی امداد سے سندھ میں ہزاروں بے بس خاندانوں کی مدد کی گئی، ڈبلیو ایف پی کی جانب سے اگست میں ہونے والی بارشوں سے آنے والے سیلاب کے نتیجے میں متاثرہ خاندانوں کے مابین مالی امداد اور راشن تقسیم کیے گئے تھے۔

ڈبلیو ایف پی پاکستان کے نمائندے اور کنٹری ڈائریکٹر کرس کائی (Chris Kaye) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “اقوامِ متحدہ سے غیرمشروط امداد نے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے ضروری خوراک، ادویات، پانی اور گھروں کی مرمت کے بندوبست کے قابل بنایا”۔

راشن اور مالی امداد سے قطع نظر، اقوامِ متحدہ کی امداد نے ڈبلیو ایف پی کے ذریعے صوبہ سندھ کی خواتین اور بچوں کے مابین نیوٹریشن اور صحت مند غذا سے متعلق اہم معلومات پہنچائی گئی۔

اس کے علاوہ ڈبلیو ایف پی نے کورونا اور ڈینگی وبا کے پھیلاؤ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here