ہونڈا موٹرز کا بھارت میں اپنا پلانٹ بند کرنے کا فیصلہ

715

نئی دہلی: ہونڈا موٹر کارپوریشن کو بھارتی آٹوموبائل انڈسٹری میں سخت مسابقت کا سامنا، حریف کارساز کمپنیوں کے مقابلے میں ہونڈا گاڑیوں کی فروخت کم ہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کر دیا۔

کمپنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپانی آٹومیکر نے نئی دہلی کے قریب گریٹر نوئڈا میں واقع اپنے مینوفیکچرنگ پلانٹ کو بند کر دیا ہے، بھارت کی مغربی ریاست راجستان میں اپنے دوسرے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں پیداواری عمل کو منتقل کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ اب سے اندرونی سیلز اور برآمدات کے لیے کمپنی کے راجستان میں واقع تاپوکارا پلانٹ کے مقامی یونٹ ہونڈا کارز انڈیا لمیٹڈ (ایچ سی آئی ایل) میں گاڑیوں اور آلات کی پیداوار کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

نومبر میں کتنی کاریں، موٹرسائیکلز اور ٹریکٹر فروخت ہوئے؟     

ملائیشین کارساز کمپنی پاکستان میں ’پروٹون ایکس۔70‘ متعارف کرائے گی

ہونڈا کارز انڈیا کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) گاکو ناکانیشی نے کہا کہ “ہونڈا کی گلوبل سٹریٹجی میں بھارتی منڈی اہم ہے اور ایچ سی آئی ایل مستقبل میں برقی گاڑیوں سمیت جدید ٹیکنالوجی ماڈلز متعارف کرانے کے لیے پُرعزم ہے”۔

تاپوکارا پلانٹ سالانہ ایک لاکھ 80 ہزار یونٹس تیار کرنے کی صلاحیت کے لیے بنایا گیا تھا۔ آٹوموبائل کے اعدادوشمار سے پتا چلتا ہے کہ 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والے مالیاتی سال تک ہونڈا نے بھارت میں ایک لاکھ دو ہزار سے گاڑیاں فروخت جبکہ چار ہزار کے قریب گاڑیاں برآمد کیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here