اسلام آباد: خلیجی ملک قطر کو پاکستانی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ وہاں سے درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک اور پاکستان بیورو برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں (جولائی تا اکتوبر) میں قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم 51.09 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 41.13 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ کے دوران قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم 36.20 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے:
پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ سیکٹر کی برآمدات میں 21.54 فیصد اضافہ
جولائی تا اکتوبر، پاکستانی جوتوں کی برآمدات میں 2.632 ملین ڈالر کمی
’نومبر میں پاکستان نے برآمدات سے 2.15 ارب ڈالر زرمبادلہ کمایا‘
جولائی تا اکتوبر، پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں ایک ارب ڈالر سے زائد کمی
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 38.18 فیصد کمی
حکومتی دعوؤں کے برعکس ایک ماہ میں تجارتی خسارہ 14 فیصد بڑھ گیا
آئندہ 10 سالوں میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 10 ارب ڈالر تک بڑھنے کا امکان
ماہانہ اعتبار سے اکتوبر 2020ء میں قطر کو پاکستانی برآمدات کا حجم 10.46 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جبکہ اکتوبر 2019ء میں یہ حجم 9.28 ملین ڈالر رہا تھا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال کے دوران قطر سے درآمدات میں کمی کا رحجان دیکھنے میں آیا، جولائی سے اکتوبر 2020ء تک قطر سے 242.26 ملین ڈالر کی درآمدات کی گئیں جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 191 فیصد کم ہیں۔
گزشتہ مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں قطر سے درآمدات کا حجم 706.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہانہ اعتبار سے دیکھا جائے تو اکتوبر 2020ء میں قطر سے درآمدات کا حجم 104.75 ملین ڈالررہا جو گزشتہ سال اکتوبر میں 144.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔