زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

جولائی سے اکتوبر تک 15 ہزار 222 یونٹس زرعی ٹریکٹر فروخت ہوئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 2.41 فیصد زیادہ ہیں: آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

637

اسلام آباد: ملک میں زرعی ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 2.41 فیصد جبکہ اکتوبر کے مہینہ میں 56.65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبر 2020ء تک کی مدت میں ملک میں 15 ہزار 222 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2.41 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

زراعت میں ڈرون ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ای سی سی نے کسانوں کیلئے کھاد پر سبسڈی کی منظوری دیدی

لارج سکیل انڈسٹری کی پیداوار میں مسلسل تیسرے ماہ نمایاں اضافہ

گزشتہ مالی سال کے پہلے چار ماہ میں12 ہزار 256 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر2020ء میں ملک میں چار ہزار 482 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے جو گزشتہ اکتوبر 2019ء کے مقابلہ میں 56.65 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں دو ہزار 861 یونٹس زرعی ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں کے دوران میسی فرگوسن کے 10 ہزار 232 یونٹس، فئیٹ کے چار ہزار 950 اور اوریئنٹ آئی ایم ٹی کے 22 ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here