رشکئی اقتصادی زون کا افتتاح ملتوی

669

پشاور:  وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث وسیع تر قومی مفاد کے پیشِ نظر رشکئی اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب ملتوی کر دی۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ ہمیں کورونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے، اس لیے انسانی زندگیوں کو بچانے کیلئے رشکئی اقتصادی زون کی افتتاحی تقریب منسوخ کی جا رہی ہے۔ رشکئی اقتصادی زون سی پیک کے تحت پہلا صنعتی زون ہے جس سے دو لاکھ سے زائد نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک مکمل طور پر لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا جس کے لیے حفاظتی اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

تیمور جھگڑا نے کہا کہ اگر کاروباروں کو بچانا ہے تو کورونا وائرس ایس او پیز پر لازمی طور پر عملدرآمد کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کورونا وائرس کی صورتحال پر نظرثانی کے بعد اپنی تمام عوامی اجتماعات بھی منسوخ کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم 21 نومبر کو رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے 

رشکئی اقتصادی زون ملک میں صنعتکاری کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا: سرمایہ کاری بورڈ

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے، اکتوبر کے وسط میں آئی سی یو بیڈز کے استعمال کی شرح 11 فیصد تھی جو اب 24 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے وبا میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کو بھی ریلیاں منسوخ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لوگوں کی زندگیاں اور املاک خطرے میں نہ ڈالے اور اسے عوامی اجتماعات منسوخ کر دینے چاہیے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here