بینک الاسلامی کا مالیاتی نتائج کا اعلان

689

لاہور: بینک الاسلامی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والے 9 ماہ کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان کر دیا۔

بینک اسلامی کو مالی سال 2020 کے پہلے 9 ماہ کے دوران بعد از ٹیکس 1.76 ارب روپے منافع ہوا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران شرح نمو کے حساب سے 81 فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح بینک کا آپریٹنگ پرافٹ بھی مالی سال 2019ء کے نو ماہ کے مقابلے میں 72 فیصد اضافے سے 4.79 ارب ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے:

حبیب میٹرو پولیٹن بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

بینک کے منافع کی شرح نمو میں 20 فیصد اضافہ ہوا، بینک کے مجموعی ڈیپازٹس میں 11 فیصد بڑھوتری ہوئی جبکہ مالی سال 2020 کے 9 ماہ کے دوران مجموعی اثاثوں میں 8 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے حالات سے کریڈٹ خطرات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اضافی پروویژننگ ریکارڈ کی گئی تاکہ بینک اپنے خطرات کو بہتر کرپائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here