سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

586

کراچی: سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (پاکستان) لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے لیے بینک کی مالیاتی کارکردگی کا اعلان کر دیا۔

بینک کو مالی سال 2020ء کی تیسری سہ ماہی میں ٹیکس ادائیگی سے قبل 19.9 ارب روپے کا زبردست منافع ہوا جبکہ گزشتہ برس کی اسی سہ ماہی میں بینک کو ٹیکس ادائیگی سے قبل 19.7 ارب روپے کا منافع ہوا تھا۔

بینک کی آمدن 12 فیصد اضافے سے 32 ارب روپے رہی جبکہ صارفین کی جانب سے ہونے والی آمدن میں سالانہ اعتبار سے مالیاتی مارکیٹ کے کنٹریبیوشن، ریٹیل مصنوعات اور بینکنگ ٹرانزیکشنز کے باعث 19 فیصد اضافہ ہوا، سالانہ اعتبار سے آپریٹنگ اخراجات میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

نیشنل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

سونیری بینک کے مالیاتی نتائج جاری، منافع میں 49 فیصد اضافہ

کورونا وائرس کے باعث معاشی سست روی نے بینک کی کارکردگی پر بھی اثرڈالا، بینک غیریقینی معاشی صورتحال کے پسِ پردہ پورٹ فولیو کا غور سے جائزہ لے رہا ہے۔

پہلی سہ ماہی میں سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے مجموعی ڈیپازٹس کی مالیت 550 ارب روپے سے تجاوز کر گئی جسے ایک اہم سنگِ میل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، رواں سال 22 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ مجموعی ڈیپازٹس کی مالیت 570 ارب روپے رہی، بینک کی 94 فیصد ڈیپازٹس کرنٹ اور سیونگ اکاؤنٹس پر مشتمل ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here