نیشنل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

601

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی سہ ماہی تک کے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا، بینک کو پہلی سہ ماہی میں بعد از ٹیکس ادائیگی 11 ارب روپے منافع ہوا جو گزشتہ برس کی نسبت 110 فیصد زیادہ ہے۔

نیشنل بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس کی آمدن میں تیزی سے اضافہ سکیورٹیز کی مد میں ہونے والے فوائد کی وجہ سے ہوا، 30 ستمبر 2020ء تک ختم ہونے والی سہ ماہی میں بینک کو 3.59 ارب روپے سکیورٹیز کی مد میں آمدن ہوئی جو گزشتہ سال محض 250 ملین روپے تھی۔

پہلی سہ ماہی میں بینک کی نیٹ انٹرسٹ انکم 71.58 فیصد اضافے سے 31.4 ارب روپے تک جا پہنچی جو گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 18.3 ارب روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیے:

میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا

فیصل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

نیشنل بینک کی مجموعی آمدن میں 58.86 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 40.78 ارب روپے رہی جبکہ گزشتہ برس بینک کو 25.67 ارب روپے مجموعی آمدن ہوئی تھی۔

اسی طرح پہلی سہ ماہی دوران بینک کے آپریٹنگ اخراجات گزشتہ برس کی 13.43 ارب روپے سے بڑھ کر 15.45 ارب روپے تک جا پہنچے جس میں 15.04 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نیشنل بینک نے اس عرصے کے دوران 7.67 ارب روپے کے ٹیکس ادا کیے جو گزشتہ برس کے 3.4 ارب روپے کے ٹیکس ادائیگی سے 126 فیصد زیادہ ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here