سونیری بینک کے مالیاتی نتائج جاری، منافع میں 49 فیصد اضافہ

686

لاہور: سونیری بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والے 9 ماہ کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا۔

30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران سونیری بینک کو ٹیکس ادائیگی سے قبل 3092.80 ملین روپے منافع اور ٹیکس ادائیگی کے بعد 1811.33 ملین روپے کا منافع ہوا، گزشتہ سال اسی زیر جائزہ عرصے کے مقابلے میں بینک کو بالترتیب 2065.65 ملین روپے اور 12.1109 ملین روپے منافع ہوا، بینک کی رواں سال کی آمدن میں بالترتیب 49.73 فیصد اور 49.56 فیصد اضافہ رہا۔

زیر جائزہ عرصے کے دوران بینک کی فی شئیرآمدن گزشتہ برس کے 1.09 روپے کے مقابلے میں 1.64 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے:

فیصل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

نیشنل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان

9 ماہ میں بینک الفلاح کو 8.3 ارب روپے منافع

30 ستمبر 2020 کے 9 ماہ کے دوران پروویژن اور ٹیکسیشن سے قبل 4393.01 ملین روپے کا منافع رپورٹ کیا گیا، جو گزشتہ سال اسی عرصے کے 1570.56 ملین روپے کی سطح سے 179.71 فیصد کی شرح نمو کی نشاندہی کر رہا ہے۔

30 ستمبر 2020 تک بینک کا نیٹ ایڈوانس پورٹ فولیو 187242.79 ملین روپے رہا، جو سال 2019 کی سطح کے مقابلے میں 8.62 فیصد کم ہے۔ مذکورہ 9 ماہ کے دوران بینک کی نان پرفارمنگ ایڈوانس سے مجموعی ایڈوانس کا تناسب 5.51 فیصد رہا (دسمبر 2019 میں یہ تناسب 513 فیصد) جبکہ خصوصی کوریج میں 74.92 فیصد بہتری آئی ہے (دسمبر 2019 میں یہ کوریج 69.46 فیصدتھی)۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here