پاکستانی تین ماہ میں 14 کروڑ ڈالر سے زائد کی چائے پی گئے

451

اسلام آباد: پاکستانی ایک ماہ میں ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی چائے درآمد کرکے پی گئے۔

جی ہاں! ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک سے چائے کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 38.87 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مالی سال 2020-21ء کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 141.965 ملین ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 102.230 ملین ڈالر کی چائے درآمد کی گئی تھی۔

مقدار کے اعتبار سے زیرجائزہ عرصے کے دوران چائے کی درآمد میں 51.33 فیصد اضافہ ہوا، یہ درآمدات گزشتہ برس کی پہلی سہ ماہی کے 43 ہزار 279 میٹرک ٹن کے مقابلے میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 65 ہزار 495 میٹرک ٹن رہیں۔

یہ بھی پڑھیے:

عالمی تجارتی تنظیم کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے حتمی امیدوار کی تصدیق، امریکا کی مخالفت

شمالی یورپ کو پاکستانی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ، درآمدات میں کمی

سالانہ اعتبار سے ستمبر 2020 کے دوران چائے کی درآمدات میں گزشتہ برس کے زیرجائزہ عرصے کے مقابلے میں 46.10 فیصد اضافہ ہوا، رواں برس ستمبر کے دوران یہ درآمدات 54.017 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ برس ستمبر کے دوران ان درآمدات کی مالیت 36.972 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

اس دوران، ماہانہ اعتبار سے چائے کی درآمدات میں اگست کے مقابلے میں ستمبر 2020 کے دوران 8.54 فیصد اضافہ ہوا، اگست 2020 کے دوران چائے کی درآمدات 49.767 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here