اسلام آباد: 2020ء کے پہلے نو ماہ کے دوران حبیب میٹرو پولیٹن بینک لمیٹد (ایچ ایم بی) کی بعد از ٹیکس آمدنی میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جنوری تا ستمبر 2020ء کے دوران بینک کا خالص منافع 8268 ملین روپے تک بڑھ گیا جبکہ جنوری تا سمتبر 2019ء کے لئے حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی بعد از ٹیکس آمدن 5008 ملین روپے رہی تھی۔
بینک کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق سال 2019ء کے مقابلہ میں رواں سال 2020ء کے ابتدائی نو ماہ میں بینک کی خالص آمدنی میں 3260 ملین روپے یعنی 65 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے:
سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان
فیصل بینک کا مالیاتی نتائج کا اعلان
میزان بینک نے مالیاتی نتائج کا اعلان کر دیا
بعد از ٹیکس آمدن بڑھنے سے حبیب میٹرو بینک کی فی حصص آمدنی بھی 4.78 روپے کے مقابلہ میں 7.89 روپے فی حصص تک برھ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلہ میں سال رواں میں بینک کی مارک اپ آمدن 16 فیصد اضافہ سے 59 ہزار 444 ملین روپے تک بڑھ گئی۔
بینک کی قبل از ٹیکس آمدن بھی 58 فیصد اضافہ سے آمدنی 8716 ملین روپے کے مقابلہ میں 13812 ملین روپے تک پہنچ گئی جس سے بینک کی بعد از ٹیکس آمدن میں 65 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔