بائیکو پٹرولیم کے منافع میں 18 فیصد کمی

576

اسلام آباد: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران بائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ (بی پی پی ایل) کے قبل از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی ہوئی ہے۔

کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق جولائی تا ستمبر 2020ء کے دوران کمپنی کا عمومی منافع 1.7 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ جولائی تا ستمبر 2019ء کے لئے بائیکو پٹرولیم نے 2.08 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع کمایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: 

شیل پٹرولیم کو نو ماہ میں کتنا منافع ہوا؟

ہسکول پٹرولیم کا خیبر پختونخوا کیلئے لائسنس معطل، ایک کروڑ روپے جرمانہ

30 ستمبر 2020ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران کمپنی کی گراس سیلز میں 23 فیصد کمی ہوئی ہے اور سیلز کا حجم 62.9 ارب روپے کے مقابلہ میں 48.4 ارب روپے تک کم ہو گیا۔

اسی طرح سیلز اور قبل از ٹیکس آمدنی میں کمی کی وجہ سے بی پی پی ایل کی خالص آمدنی بھی جولائی تا ستمبر 2020ء کی مدت میں 453 ملین روپے تک کم ہو گئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2019ء کے لئے بی پی پی ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی 870 ملین روپے رہی تھی۔

کمپنی کی بعد از ٹیکس آمدن میں کمی کے نتیجہ میں بی پی پی ایل کی فی حصص آمدن بھی 0.16 روپے کے مقابلہ میں 0.09 روپے فی حصص تک کم ہو گئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here