شیل پٹرولیم کو نو ماہ میں کتنا منافع ہوا؟

697

لاہور: شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 30 ستمبر 2020 تک ختم ہونے والی تیسری سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

تیسری سہ ماہی میں کمپنی کو ٹیکس ادائیگی کے بعد گزشتہ برس کے زیرجائزہ عرصے کے 570 ملین روپے منافع کے مقابلے میں 1812 ملین روپے منافع ہوا۔

یہ بھی پڑھیے:

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع میں 21.5 فیصد اضافہ

ایران کی نان پیٹرولیم منصوعات کی برآمدات میں 24 فیصد اضافہ

کمپنی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجموعی طور پر مالی صورتحال تاحال چیلنجنگ ہے، کورونا وائرس اور اس کے اثرات نے غیرمعمولی حالات پیدا کیے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی اور ایندھن کی طلب میں کمی ہوئی۔

نو ماہ کے دوران پاکستانی روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں چھ فیصد گراوٹ ہوئی، اگرچہ تیسری سہ ماہی میں روپے کی قدر میں استحکام برقرار رہا، اس کے اثرات مجموعی طور پر کمپنی کے نتائج پر محسوس کیے گئے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here