ہسکول پٹرولیم کا خیبر پختونخوا کیلئے لائسنس معطل، ایک کروڑ روپے جرمانہ

949

لاہور: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ذخیرہ اندوزی کی شکایات پر ہسکول پیٹرولیم لمیٹڈ (ایچ پی ایل) کا خیبرپختونخوا کے لیے مارکیٹنگ لائسنس فوری طور پر معطل کرتے ہوئے اسے ایک کروڑ روپے جرمانہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ امان گڑھ ڈپو پر پیٹرولیم مصنوعات (پیٹرول اور ڈیزل) کی ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی اور غیرمجاز فروخت میں ملوث ہے۔

ہسکول پٹرولیم کی فراہم کردہ دستاویزات اور اوگرا کی تحقیقات کی بنیاد پر یہ ثابت ہوا ہے کہ کمپنی قواعد و ضوابط اور قوانین کی سنگین خلاف ورزی میں ملوث رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

تیل کی عالمی طلب 2022ء تک وباء سے قبل کی سطح پر آنے کی توقع

ز ین العابدین قریشی ایک بار پھر اوگرا کے ممبر آئل تعینات کردیے گئے

اوگرا کے مطابق ایچ پی ایل کو 13 اکتوبر 2020ء کو امان گڑھ ڈپو پر غیرقانونی آپریشن سے متعلق شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیرقانونی سرگرمیوں کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔

لیکن کمپنی نے غیرقانونی ڈپو اور ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے معقول جواز پیش کرنے میں ناکام رہی جس بنا پر اوگرا نے ہسکول پٹرولیم کا امان گڑھ ڈپو جنوری 2020ء تک بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اوگرا کے بیان میں مزید کہا گیا کہ کمپنی کے عدم تعاون اور سماعت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اوگرا نے کے پی میں ہیسکول پیٹرولیم لمیٹڈ کی مارکیٹنگ سرگرمیاں معطل کر دی ہیں اور مزید احکامات جاری کرنے تک صوبے میں کمپنی کی تمام مارکیٹنگ اور فروخت کی سرگرمیوں کو جلد بند کرنے کی ہدایت دی۔

اوگرا نے شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے تیل کی تمام مارکیٹنگ کمپنیوں کو ریٹیل آؤٹ لیٹس میں سپلائی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here