اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاک افغان تجارت کیلئے خرلاچی بارڈر کھولنے کی اجازت دے دی۔
وزارتِ تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020ء میں ترمیم کی جس کے بعد افغانستان اور وسط ایشیائی ریاستوں کو افغانستان کے راستے تجارت کی اجازت دی جائے گی، برآمداتی روٹ میں طورخم، چمن، غلام خان اور قمرالدین کریز، خرلاچی کی سرحدیں شامل ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جولائی 2020ء میں قبائلی ضلع کرم میں واقع خرلاچی بارڈر کو کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر دوطرفہ تجات کے لیے بند کیا گیا تھا۔جسے اب چار ماہ بعد افغانستان کے ساتھ تجارت کے لیے دوبارہ سے کھول دیا گیا ہے۔