کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 11 فیصد کمی

608

اسلام آباد: مالی سال 2020-21ء کی پہلی سہ ماہی میں کھیلوں کے سامان کی قومی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے زیرِ جائزہ عرصے کے مقابلے میں 11.84 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران 66.681 ملین ڈالر کھیلوں کے سامان کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 75.633 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11.84 فیصد کم ہیں۔

زیرِ جائزہ عرصے کے دوران فٹ بال کی برآمدات گزشتہ برس کے 42.040 ملین ڈالر کی نسبت 22.87 فیصد کمی سے 32.426 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ دستانوں کی برآمدات 16.02 فیصد کمی سے 17.681 ملین ڈالر رجسٹرڈ کی گئی، گزشتہ برس دستانوں کی برآمدات 21.954 ملین ڈالر رجسٹرڈ کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیے:

چمڑے سے بنی ملکی مصنوعات کی برآمدات میں زبردست اضافہ

مالی سال 2021 کے پہلے ماہ کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات میں 11.6 فیصد اضافہ

تاہم دیگر تمام کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 32.18 فیصد اضافہ بھی دیکھا گیا جو گزشتہ برس زیرِجائزہ عرصے کے 12.539 ملین ڈالر سے بڑھ کر 16.574 ملین ڈالر رہیں۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران، سالانہ اعتبار سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات ستمبر 2020 کے دوران 3.57 فیصد کم ہوئیں، یہ برآمدات گزشتہ برس کے 22.187 ملین ڈالر سے کم ہو کر 21.356 ملین ڈالر پر آگئیں۔

زیرجائزہ عرصے کے دوران فٹبال اور دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب 20.04 اور 3.08 فیصد کمی ہوئی۔ تاہم، دیگر تمام کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 59.75 فیصد اضافہ بھی ہوا۔

ماہانہ اعتبار سے کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات اگست 2020 کی 19.152 ملین ڈالر برآمدات کے مقابلے میں ستمبر 2020 میں 11.51 فیصد اضافہ ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق ماہانہ اعتبار سے فٹبال اور دستانوں کی برآمدات میں بالترتیب 14.12 فیصد اور 5.37 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دیگر کھیلوں کے سامان کے دستانوں کی برآمدات میں 13 فیصد گراوٹ آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here