ای گورننس، نیشنل آئی ٹی بورڈ تاحال 12 وزارتوں کو ہی آن لائن پورٹل فراہم کر سکا

595

اسلام آباد: نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (این آئی ٹی بی) اپنےدعوئوں کے برعکس اب تک صرف 12 وزارتوں کو ای آفس پورٹلز فراہم کر سکا ہے۔

مختلف وزارتوں میں ای-آفسز پر عملدرآمد کرنے سے متعلق کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات (سی سی آئی آر) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں این آئی ٹی بی کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ تمام وزارتوں کی ای پورٹلز پر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے جو مختلف مراحل میں ہے اور اس حوالے سے 40 وزارتوں میں سے 28 وزارتیں رجسٹریشن کے دوسرے یا تیسرے مرحلے میں ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تجویز کردہ ڈیجٹائزیشن کے تحت وزارت کی ہر فائل متعلقہ سیکرٹری آفس کی جانب سے آن لائن اپ ڈیٹ کی جائے گی، پورٹل کے ذریعے پرنٹڈ فائل اپ لوڈ کرنے کی آپشن بھی دستیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان کی مائیکروسافٹ کے ساتھ بات چیت

وزارت آئی ٹی کی نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کی درخواست

این آئی ٹی بی کے حکام نے تجویز دی کہ سی سی آئی آر نے کابینہ سے سفارش کی کہ محکموں کے تحت آنے تمام ذیلی اداروں کو براہِ راست ای-آفس کے ذریعے خط وکتابت کرنے کا پابند کیا جائے۔

بات چیت کے دوران سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہا کہ حساس سرکاری مواصلات پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے لہذا ای-آفس پر منتقلی کے دوران اس پہلو کو مدِنظر رکھا جائے۔

کمیٹی نے واضح کیا کہ ای آفس کی آٹومیشن میں کاروبار کے قوانین میں مناسب ترمیم شامل ہو سکتی ہے۔ سی سی آئی آر کی جانب سے اس معاملے پر پیشرفت کا معمول کے مطابق جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here