دو ماہ کے دوران کاروں کی درآمدات میں 31 فیصد، آٹو پارٹس میں 38 فیصد کمی

جولائی اور اگست 2020ء کے دوران بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات میں 42.20 فیصد، موٹرسائیکلوں کی درآمدات 49.57 فیصد کمی آئی

518

اسلام آباد: جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران پاکستان کے آٹو سیکٹر کی درآمات میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، اس دوران ملک میں کاروں کی درآمدات 31.40 فیصد کم ریکارڈ کی گئی ہیں۔

پاکستان ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک کی مدت میں کاروں کی درآمدات پر 84.34 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 31.40 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ (جولائی، اگست 2019ء) میں کاروں کی درآمدات پر 122.95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: ای سی سی کا اجلاس: کسٹم ڈٰیوٹی فری کاروں کی درآمد کیلئے ترمیم کی اجازت

اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات میں کمی کا تناسب 42.20 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی سے لے کر اگست 2020ء تک کی مدت میں بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات پر 26.99 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات پر 46.71 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی ’لوکل آٹو موبائل سٹینڈرڈ ‘کی مخالفت ، یورپی قوانین اپنانے پر اصرار

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران موٹر سائیکلوں کی درآمدات پر 6.72 ملین ڈالرزر مبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 49.57 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دو ماہ میں موٹرسائیکلوں کی درآمدات کا حجم 13.33 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ برائے شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران آٹو پارٹس کی درآمدات میں بھی 38.81 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here