مالی سال 2020-21ء: پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو ایک کھرب روپے سے زائد محصولات وصول

483

اسلام آباد: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2020-2021 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ایک ہزار ارب روپے سے زائد محصولات اکٹھے کیے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 970 ارب روپے ٹیکس محصولات اکٹھے کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ زیرجائزہ عرصے کےدوران محکمے نے 1002 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے ہیں۔

مالی سال 2021ء کے ابتدائی دو ماہ کے دوران محکمہ ٹیکس نے 593 ارب روپے کے ٹیکس اکٹھے کیے جبکہ ستمبر میں 418 ارب روپے کے ٹیکس ہدف کے مقابلے میں 408 ارب روپے اکٹھے کیے۔

یہ بھی پڑھیے:

ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر دفاتر کے اوقات کار بڑھا دئیے گئے

ایف بی آر کی 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

ایف بی آر کی کارروائی : ایل پی جی کمپنی کی اربوں روپے کی منی لانڈرنگ بے نقاب

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس پر قابو پانے سے معاشی سرگرمیاں تیز ہوئیں ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ سہ ماہی میں ریونیو میں اضافہ ہوا۔

اس دوران، محکمہ نے نادہندگان اور ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا، بدھ کے روز ایف بی آر کے ڈائریکٹریٹ آف انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن اِن لینڈ ریونیو (لاہور) نے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 38 اور 40 کے تحت جوتوں کے مینوفیکچرنگ یونٹ پر چھاپہ مارا جس نے جولائی 2015ء سے کبھی بھی سیلز ٹیکس ادا نہیں کیا تھا۔

 دورانِ تلاشی ایف بی آر حکام نے اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here