ایف بی آر کی 30 ستمبر تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

722

پشاور: وفاقی بورڈ برائے ریونیو (ایف بی آر) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) کے چیف کمیشنر اِن لینڈ ریونیو سردار علی خواجہ نے کاروباری برادری اور تنخواہ دار طبقے سے 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی درخواست کی ہے۔

آر ٹی او نے بدھ کے روز ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں چیف کمیشنر نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کے لیے محصولات کی بروقت ادائیگی ضروری ہے، ریٹرنز فائل کرنے اورمحصولات کی ادائیگی کو حکومت کی جانب سے آن لائن سروسز فراہم کرکے مزید آسان بنا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ٹوکن ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون

ایف بی آر نے جڑواں شہروں سے کتنا ٹیکس جمع کیا؟

بلوچستان میں دو، خیبرپختونخواہ میں ایک بارڈر مارکیٹ کے قیام کی منظوری

انہوں نے کہا کہ “ایف بی آر کی ویب سائٹ www.fbr.gov.pk پر آن لائن محصولات کی ادائیگی کرائی جاسکتی ہے، ویب سائیٹ پر ریٹرنز فائل جمع کرانے کے حوالے سے ٹیوٹوریلز، رہنمائی اور ہدایات دی گئی ہیں”۔

مزیدبرآں، ٹیکس دہندگان کے لیے چیمبر کامرس، صوبائی اسمبلی سیکریٹیریٹ، صدر روڈ اور خیبر بازار پر چار خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں جبکہ ٹیکس دہندگان کو سہولیات دینے کے لیے ٹیکس آفس حکام کو بھی ڈیجیٹل آلات دیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ 30 ستمبر کے بعد ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کرے گا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here