’ٹیکسٹائل سیکٹر میں چند مصنوعات پر اضافی کسٹمز، ریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے کی منظوری‘

86

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں چند مصنوعات پر اضافی کسٹمز ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی کو ہٹانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منظوری خام مال پر ڈیوٹی میں کمی لا کر لاگت کو کم کرنے کی پالیسی کے تحت دی گئی ہے۔

بدھ کو اپنے ایک ٹویٹ میں رزاق دائود نے کہا کہ خام مال وغیرہ پر ڈیوٹی میں کمی میک اِن پاکستان کے تحت صنعت کاری کو فروغ دینے اور برآمدات کی بنیاد پر ترقی یقینی بنانے کا ایک لازمی حصہ ہے، باضابطہ نوٹی فیکیشن وفاقی کابینہ کی توثیق کے بعد جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے پاکستانی برآمد کنندگان اپنی مصنوعات کو وسیع کرنے کے قابل ہوں گے اور پاکستانی برآمدات کی عالمی مسابقت بہتر ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت تجارت اب دوسرے شعبوں کیلئے اسی پالیسی کے تحت اصلاحات کرے گی جس میں چمڑے، انجینئرنگ، کیمیکلز فارما اور فوڈ کی صنعتیں شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here